سرنکوٹ//اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پونچھ سید زبیر حسین شاہ نے بلاک سرنکوٹ میں محکمہ دیہی ترقی کے آفیسران اور محکمہ کے ملازمین کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ لی۔میٹنگ میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سرنکوٹ مصطفی خان نے بھی شرکت کی اور اپنے بلاک میں چل رہے کاموں کی جانکاری فراہم کی۔اس میٹنگ میں جی آر ایس اور پنچایت سکریٹریز نے بھی شرکت کی ۔ زبیر حسین شاہ نے کہا کہ ایم جی نریگا کے تحت جلد سے جلد کام شروع کروائے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ افرادی دن پیدا کئے جاسکیں۔انہوںنے جی آر ایس ملازمین سے کہا کہ فوری طور پر آدھار کارڈ اور بنک اکائونٹ فریز کئے جائیں تاکہ لوگوں کو کام کرنے میں کوئی بھی پریشانی نہ ہو سکے۔اے سی ڈی نے کہا کہ تمام جی آر ایس اور سکریٹریز ووٹر لسٹوں کی جان پڑتال کریں اور جو ووٹر پنچایت ووٹر لسٹوں سے غائب ہیں یا اٹھارہ سال سے اوپر ہیں، کے نام ووٹنگ کیلئے درج کئے جائیں۔اس موقعہ پرایس او پلاننگ سید اعجاز حسین شاہ بھی موجود تھے۔