جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے جموں کشمیر میں محکمہ بجلی کے تقسیم کاری منصوبوں جو مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جاری ہے ، کا مالی اور طبعی حصولیابیوں کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ طلب کی ۔ دورانِ میٹنگ دین دھیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا ، پی ایم ڈی پی ، آر اے پی ڈی آر پی ، آر جی جی وی وائی ، آئی پی ڈی ایس اور یونین ٹیر ٹری کے اضلاع میں بجلی شعبے کے تحت دیگر سکیموں کے اہداف اور حصولیابیوں سے متعلق ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی گئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جاری کاموں کا مالی اور طبعی پیش رفت کا ضلع وار اور سرکل وار جائیزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ پی ایم ڈی پی اربن سکیم کے تحت مرکزی حصے کے تحت منظور کئے گئے 537.32 کروڑ روپے میں سے 191.40 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں جبکہ 20.64 کروڑ روپے ریاستی حصہ کے تحت اس پروجیکٹ پر صرف کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح پی ایم ڈی پی رورل سکیم کے تحت مرکزی حصہ کے تحت منظور کئے گئے 464.40 کروڑ روپے میں سے 104.23 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں جبکہ ریاستی حصہ میں سے 5.53 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح آئی پی ڈی ایس ، ڈی ڈی جی یو جے وائی اور آر ۔ اے پی ڈی آر پی کے تحت ضلع وار اور سرکل وار جائیزہ لینے کے دوران بتایا گیا کہ مرکزی حصہ کے 231481 کروڑ روپے میں سے 769.68 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ان پروجیکٹوں کی مالی صحت میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ایک لایحہ عمل مرتب کرنے کیلئے کہا ۔