جموں//کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سریتا چوہان نے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا اور یہاں اَفسران کی تعارفی میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں لیبر کمشنر سی ای او ،سیکریٹری بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرس ویلفیئر بورڈ ، ڈپٹی لیبر کمشنر جموں ، ڈپٹی لیبر کمشنر سینٹرل ، اِنتظامی میڈیکل آفیسر ، جے کے ای ایس آئی ایس ، ڈپٹی سیکرٹری محنت و روزگار، ای ایس آئی سی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، پرووڈنٹ فنڈ کمشنر سینٹرل ، چیف اکاؤنٹس آفیسرس سینٹرل ، پرووڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ، چیف اکاؤنٹس آفیسر جموں ، پرووڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ، فیکٹریاں سرکل۔ I اور II جموں کے انسپکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر (پی اینڈ ایس)نے شرکت کی۔میٹنگ میں موجود افسران کے ساتھ اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے ان پر زور دیا کہ وہ پوری لگن، تن دہی اور محنت کے ساتھ کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں۔افسران کی جانب سے اٹھائے مختلف امور کے بارے میں کمشنر سیکرٹری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ میٹنگ کے ابتدا میں لیبر کمشنر نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی اور اُنہوں نے محکمہ کا ایک خاکہ پیش کیا۔