سرینگر //لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کو سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔فرنٹ چیئر مین کو10نومبرجمعرات کو اپنی رہائش گاہ واقع مائسمہ سے حراست میں لیا گیا تھا، کیونکہ گذشتہ جمعہ کو جامع مسجد چلو کی کال دی گئی تھی۔پولیس نے انہیں پہلے کوٹھی باغ پولیس تھانے میں لیا اور اسی روز شام کے وقت انہیں سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔واضح رہے اس سے پہلے بھی انہیں سینٹرل جیل سے ہی قریب دو ماہ بعد رہا کیا گیا تھا۔