جموں//انجینئراں کے ایک وفد نے ایم ایل سی وِکرم رندھاوا کی قیادت میں راج بھون جموں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔وفد نے جونیئر انجینئر سول کی اسامیوں کے 2014 کے ویٹنگ لسٹ کو مشترکر کے عدالتی احکامات کے مطابق ایک دفعہ رعایت فراہم کرنے کی مانگ کی ۔گورنر نے وفد کی مانگ پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔