یواین آئی
مانچسٹر// برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ٹیکسی اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی نوجوانوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹیکسی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور پانچ زخمی ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانی نوجوانوں میں دانیال علی، محمد مختار اور فرحان پٹیل شامل ہے۔پولیس کے کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان تھیں۔ افسوسناک حادثے میں ٹیکسی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 50 سالہ مسروب علی کے نام سے ہوئی ہے۔