کٹھوعہ// ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راہول یادو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری امدادی سکیم کے تحت مئی کے مہینے میں 16ہزار388 کوئنٹل مفت راشن تقسیم کیا ہے جس سے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت ضلع کی 3.40 لاکھ افراد مستفید ہو ئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈی سی آفس کمپلیکس میں میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش کے تحت ضلع کے 5800 رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کو مئی اور جون کے مہینے کے لئے امدادی طور پر ہر ایک کی 1000 روپے کی دو قسطیں موصول ہوئی ہیں تاکہ کوڈ کے اوقات میں مزدور طبقے کو مدد فراہم کی جاسکے۔راہول یادو نے انکشاف کیا کہ سکشام اسکیم کے تحت مالی امداد اور اسکالرشپ فراہم کرنے کے لئے 29 مستفید افراد کی شناخت کی گئی ہے جس کا مقصد کوڈ متاثرین کے وارڈوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔ڈی سی نے کہا کہ مثبت شرح میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور یہ ضلع جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں 192 مثبت مثبت کیسوں کے ساتھ آخری مقام پر ہے۔ انہوں نے آگاہ کیاکہ 192متحرک معاملات میں سے 28فیصد کووڈہسپتالوں میں ، 31فیصد کووڈ کیئر سنٹرز میں اور 41فیصدخانہ قرنطین میںہیں"۔ڈی سی نے مزید کہا ’’صحتیابی کی شرح 96.23 فیصد اور مثبت شرح 1 فیصد تک پہنچ جانے کے بعد ضلع میں کووڈ کی صورتحال میں پچھلے دو ہفتوں میں مستقل بہتری دیکھنے میں آئی ہے"۔راہول یادو نے کہا کہ 45سے زیاد سال کی عمر کے 75.59فیصدلوگوں کو ویکسین دی گئی ہے اور یومیہ ویکسی نیشن کی شرح کو بڑھانے کے لئے گھر گھر مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی ٹیمیں کم سے کم وقت میں 100 فیصد ویکسی نیشن حاصل کرنے کے لئے دور دراز مقامات کے لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔رورل کووڈ کیئر سنٹرز کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 67 رورل-سی سی سی آکسیجن کنسنٹریٹر ز سے لیس کر دیئے گئے ہیں اور آئندہ دنوں میں بقیہ 190 کو لیس کرنے کے لئے خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔