عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کی آیوشمان بھارت آرگن ڈونیشن رجسٹری پر رجسٹر کرکے اعضاء کے عطیہ کا عہد لیا۔سٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن کے نمائندوںڈاکٹر الیاس شرما، نوڈل آفیسر، ڈاکٹر سنجیو پوری، جوائنٹ ڈائریکٹر اور شی عرفان احمد لون، ٹرانسپلانٹ کوارڈی نیٹر، نے راج بھون کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کو عہد نامہ سونپا۔سندیپ جین، صدر اور مونیکا جین، بھارتیہ جین سنگٹھن، جموں و کشمیر کی جنرل سکریٹری بھی موجود تھیں۔اس سے پہلے، لیفٹیننٹ گورنر نے کل 19جنوری کو بھارتیہ جین سنستھان کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے دوران اعضاء کے عطیہ کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔