سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سرینگر میں جی او سی چنار کور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کے گھر گئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اُن کے والد نسبتی کرنل پنجاب سنگھ (ریٹائرڈ ) ویر چکرا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، جن کا گزشتہ ہفتے چندی گڑھ میں کووِڈ کے سبب اِنتقال ہو ا تھا۔ اُنہوںنے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کرنل پنجاب سنگھ ( ریٹائرڈ )کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے 1971ء کی جنگ کے دوران پونچھ کا بہادری سے دفاع کیا۔