جموں//جموں کشمیرکے لیفٹنٹ گورنر ،اوراُن کے مشیروں نے عوام کو ہولی کے موقعہ پرمبارکباد پیش کی ہے۔لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ایک پیغام میں لیفٹنٹ گورنر نے کہا ہے کہ تہواروں کو منانا ہماری قدیم روایات کا ایک حصہ ہیں اور اس سے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہولی خوشیوں اور امن کا پیغام لیکر آئے گی ۔لیفٹنٹ گورنر نے جموں کشمیر کی ترقی اور جہاں کے لوگوں کیلئے خوشحالی کی دعا کی ہے ۔ادھرلیفٹنٹ گورنر کے صلاحکار فاروق خان نے جموں کشمیر کے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے پیغام میں فاروق خان نے کہا ہے کہ رنگوں کا تہوار ہولی لوگوں کے درمیان رشتوں کو مزید مضبوط کرتا ہے اور یہ تہوار قومی یکجہتی ، سلامتی اور خوشحالی کا عکاس ہے ۔ دریں اثناء لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جموں کشمیر کے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں مشیر موصوف نے کہا ہے کہ ہولی ایک ایسا تہوار ہے جس سے لوگوں کے درمیان سماجی دوریاں کم ہوتی ہیں اور رشتوں کا تانا بانا مزید مضبوط ہوتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رنگوں کا یہ تہوار جموں کشمیر میں امن ، خوشحالی اور ترقی کی نوید لیکر آئے گا۔