پونچھ// ضلع لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کے تحت منعقد قومی لوک عدالت کے دوران پونچھ میں مختلف زیر التوامقدمات کی سماعت کی گئی ۔ضلع کورٹ کمپلیکس پونچھ میں انتظامیہ کی جانب سے چار بنچ قائم کئے گئے جس میں ضلع انتظامیہ کے محکموں کے سینئر آفیسر وںکے تعاون سے مقدموںکی سماعت کے مراحل انجام دیئے گئے۔لوک عدالت میںخاندانی تنازعات، موٹر حادثے، بینک کے قرضہ جات، مجرمانہ معاملات، زمین کے تنازعات، ٹیلیفون بل، پانی اور بجلی کے بل، آمدنی کے معاملات ، جنگل کے معاملات وغیرہ زیر سماعت آئے جن میںسے 553معاملات کا نمٹاراکیاگیا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (چیئرمین ڈی ایل ایس اے) طاہر خورشید رینا کے علاوہ سید سرفراز حسین شاہ خصوصی موبائل مجسٹریٹ، احسن ملک منصف موبائل مجسٹریٹ اور سیکریٹری ڈی ایل ایس اے، وجاحت حسین کاظمی، صدر بار ایسوسی ایشن پونچھ سید تاج حسین شاہ، سیکریٹری بار ایسوسی ایشن پونچھ، پروفیسر مسرف حسین شاہ،کے کے کپورور سینئر معزز شہری،ایڈووکیٹ افتخار بزمی وغیرہ بھی لوک عدالت میں موجود تھے ۔دریں اثناء ضلع عدالت کمپلیکس پونچھ میں وکلاء کی تنظیم بار ایسوسی ایشن کے لئے ایک الگ دفتر قائم کیاگیاہے خواتین کو دیاگیاہے ۔اس دفتر کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (چیئرمین ڈی ایل ایس اے) طاہر خورشید رینا نے کیا۔