عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے درجنوں لوگ سابقہ سرپنچ پلیرہ اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سابقہ بلاک صدر اعجاز احمد تانترے کی قیادت میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ لورن میں ایک تقریب کے دوران ان لوگوں نے اس بات کا فیصلہ لیا چونکہ گزشتہ دو برسوں سے سرکار کی جانب سے لورن بلاک کو تعمیر و ترقی سے دور رکھا گیا ۔اس موقعہ پر اعجاز احمد تانترے نے کہا کہ جموں کشمیر یوٹی سرکار اور مرکزی سرکار نے ان کے بلاک لورن کو ہر حساب سے نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں کو اس طرح کا فیصلہ کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا چونکہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ منسلک تھے مگر پارٹی کے لیڈر الطاف بخاری نے ان کے علاقے کی تعمیر وترقی کے حوالے سے کبھی کسی بھی سٹیج پر بات کی ۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ وہ اقتدار میں نہیں تھے لیکن انہیں اپنے اثر رسوخ سے ان کے علاقے کی بات کرنی چاہیے تھی تانترے کا کہنا تھا کہ ان کے بلاک میں عوام کو تمام تر بنیاد سہولیات کے معاملات درپیش ہیں جن میں بہتر سڑک پانی بجلی اور صحت کے معاملات پائے جاتے ہیں جنھیں کسی بھی لیڈر یا سایسی جماعت نے ایڈرس نہیں کیا اور عوام کو کافی مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کا ایک فرنٹ قائم کریں گے جس کے تحت وہ انتظامیہ سے اپنے علاقے اور لوگوں کی مشکلات کو حل کروانے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ لورن بلاک کی عوام کے مشکلات کو دیکھ کر ان کا ازالہ کرے گے۔