یواین آئی
بیروت //لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی ہی موجودہ بحران کا واحد حل ہے۔جوزف عون کے مطابق اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے اور اب تک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم انہوں نے زور دیا کہ مستقل امن کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کو ہدایت دی تھی کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کیے جائیں، جن کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔