سرینگر//قاضی گنڈ، ڈلوچھ اور محمود آباد ڈورو سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے مسافرگاڑیوں نے اس سڑک پر سروس بند کردی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے اگرچہ کئی بار متعلقہ حکام سے اپیل کی گئی تاہم انہوں نے اب تک اس کی مرمت بھی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی اب دشوار بن چکا ہے ۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن قاضی گنڈ نے کہا کہ سڑک کی مرمت کاکام جلد شروع کیا جائے گا۔سی این آئی