جموں و کشمیر کے قریب 2000طلاب ایرانی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم
نئی دہلی//ہندوستان نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کیلئے کہا ہے۔ہندوستانی سفارتخانے نے ہندوستانی شہریوں کو “نقل و حمل کے دستیاب ذرائع سے” ایران چھوڑنے کی تاکید کی ہے۔ ہندوستان نے بدھ کے روز ایک ایڈوائزری جاری کیا جس میں ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں بشمول طلبا سے کہا گیا کہ وہ بڑھتے ہوئے علاقائی تنائو اور احتجاج کے درمیان سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر جلد ملک چھوڑ دیں۔یہ ایڈوئزری تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے جاری کی۔”5 جنوری 2025 کو حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ مشاورتی کے تسلسل میں ، اور ایران میں صورتحال کے پیش نظر ، ہندوستانی شہری جو اس وقت ایران میں ہیں (طلبا ، زائرین ، کاروباری افراد اور سیاحوں)کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ تجارتی پروازوں سمیت نقل و حمل کے دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔”یہ تازہ انتباہ خطے میںبڑھتی کشیدگی کے پس نظر سامنے آیا ہے ، جس میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے بارے میں خدشات اور ملک کے کچھ حصوں میں احتجاج شامل ہیں۔ ہندوستانی حکام نے شہریوں کو چوکس رہنے اور بدامنی کے علاقوں سے بچنے کی تاکید کی ہے۔سفارتخانے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ “تمام ہندوستانی شہریوں اور PIOs کو احتیاط برتنی چاہئے ، احتجاج کے علاقوں سے بچنا چاہئے اور ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں ۔ہندوستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو برقرار رکھیں ،اور امیگریشن دستاویزات ،پاسپورٹ اور شناختی کاغذات سمیت ، آسانی سے قابل رسائی اور اگر ضرورت ہو تو امداد کے لئے سفارت خانے سے رابطہ کرریں۔مدد کی سہولت کیلئے سفارتخانے نے ایمرجنسی نمبر کو چالو کیا ہے ۔وہ بھارتی جنہوں نے ابھی تک اپنے آپکو طہران میں سفارتخانے کیساتھ اندراج نہیں کیا ہے انہیں فوری طور پر سفارتخانے کیساتھ رابطہ کر کے اندراج کریں نیز بھارت میں جو بھی رشتہ دار ہیں ان سے بھی کہا گیا ہے کہ اپنے بچوں کا اندراج کرنے میں مدد کریں۔