راجوری //فوجی سربراہ نے گزشتہ روز سرحدی علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس دوران آفیسر موصوف نے سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی کہ وہ جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے ہر وقت چوکس رہے۔ فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے کا دورہ روز جموں اختتام پذیر ہوا26فروری کو دونوں ممالک کی افواج کے مابین ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد فوجی سربراہ کا سرحدی علاقوں کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ دورے کے ددوسرے دن لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے راجوری اور اکھنور جموں میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ شمالی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم وائی جوشی بھی تھے جبکہ لیفٹنٹ جنرل سچندرا کمار نے انہیں موجود سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے آپریشنوں اور کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال کے بارے میں بھی مفصل جانکاری فراہم کی ۔ اس موقعہ پر انہوںنے اکھنور اور نوشہرہ کے علاوہ راجوری میں بھی اگلے پوسٹوں کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ جبکہ اس سے قبل انہوںنے جموں کے ملٹری اسپتال کا بھی دورہ کرکے وہاں کووڈ تیاریوں کا جائیزہ لیا اور طبی سہولیات بہم رکھنے پر طبی و نیم طبی عملے کی سراہنا کی ۔ دورے کے دوران فوجی سربراہ جنرل نروانے نے فوجی اہلکاروں کو ہدایت دی کی وہ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار رہے اور جموں کشمیر میں امن بنائے رکھنے کیلئے ہر وقت چوکس رہے ۔ انہوںنے کہا کہ فوج اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال میںکوئی خلل واقع نہ ہوں ۔