Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

فنکار افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: June 9, 2024 12:33 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

رحیم رہبر

شہر کے مصروف ترین بازار سے اُس کا جنازہ جارہا تھا۔ جنازے کے ساتھ رکھشا والوں کی ایک کثیر تعداد جارہی تھی۔ جن میں سے کچھ اللہ اکبر پڑھ رہے تھے اور کچھ رام رام ستہ ہے بول رہے تھے۔ ایک شخص، جو خدوخال سے رکھشا چلانے والا ہی لگتا تھا، میلی چادر آدھی اوپر تانے آدھی نیچے بچھائےسڑک کی ایک طرف خاموشی سے جنازے کا یہ کربناک منظر دیکھ رہا تھا۔ وہ عجب حرکات کررہا تھا۔ کبھی اپنی میلی چادر میں سے کاغذ کی پرچی نکالتا تھا، دو چار بار اس کو چومتا تھا اور پھر چادر میں اس کو چھپاتا تھا! اُس شخص نے سیاہ چُوس کی طرح میری نگاہیں چُوس لیں۔ میں اُس شخص کے پاس گیا اور اس سے پوچھا۔
’’تم نے اس چادر کے نیچے کیا چُھپارکھا ہے؟‘‘
’’شہنامہ!‘‘ وہ دفعتاً بولا۔
’’شہنامہ!‘‘ میں چونک گیا۔
اُس نے سگریٹ جلائی۔دو چا رلمبے کش لئے۔ اُس کے رخسار کشمیری امبر سیب کی طرح لال ہوگئے اور مایوس لہجے میں یوں گویا ہوا۔
’’شاحب! اِس شہر کے شب رکھشے والے اَب یتیم ہوگئے ہیں۔ اِش نے شارے رکھشہ والوں کی کمر توڑ دی۔ ہمارے گھائو اب ہرے کے ہرے رہیں گے۔ ہمارے جخموں پہ مرہم لگانے والا ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔ یہ ہمارا مسیحا تھا۔۔۔ ہمرا ہمدرد ہمرا قائید !‘‘
اُس شخص کی باتوں نے مجھے حیران کردیا۔
’’بھائی یہ کس کا جنازہ جارہا ہے!؟‘‘ میں نے تعجب سے پوچھا۔
’’فردوسی کا‘‘ اُس نے فوراً جواب دیا۔
’’فر۔۔۔فر۔۔۔فردوسی کا‘‘ میں نے انہماک سے پوچھا۔
’’ہاں۔۔۔ہاں ہاں فردوسیؔ کا، جس نے۔۔۔۔۔‘‘ پھر وہ خاموش ہوا۔
’’وہی فردوسیؔ شاعر جس نے شہنامہ لکھا‘‘
’’ہاں! صحی سمجھا‘‘۔ اُس نے اپنی میلی چادر سے پرچی نکالی دوچار بار اس کو چوما اور پھر اس کو اپنی چادر کے نیچے چُھپا دیا۔ اِس دوران اُسکی آنکھیں نم ہوئیں۔
’’شاحب! ہمارا فردوسی ہمیں چھوڑ کے چلاگیا۔ اب ہمرا اِش دھرتی پہ کوئی نہیں ہے۔‘‘ اُس نے آنسوں پونچھتے ہوئے کہا۔
’’میں تمہارا درد سمجھتا ہوں‘‘۔ میں نے بولا۔
’’ہمرا فردوسی غیرتمند تھا۔ ہم اُس کے ساتھ اپنا دُکھ درد بانٹتے تھے۔ اِش پتھرئوں کے نگر میں شِرف یہی ایک تھا جو ہمرا کرب قلم کے ذریعے اُونچے محلوں تک پہنچاتا تھا۔ یہی ایک تھا جس کے دل کے آنگن میں ہماری راتیں حسین ہوتی تھیں۔ پتھرئوں کے اِش نگر میں آج ہمرا شُننے والا کوئی نہیں رہا۔ پتھرئوں کی سرحدوں میں محصور ہم مجبور محنت کش مزدوروں کا اب کوئی شُننے والا نہیں رہا۔! پتھرئوں کے اِش نگر میں شاہرائوں پہ اخبار فروش پھر رہے ہیں۔ کل اِش جنازے کی خبر چند ٹکوں میں بک جائے گی! اُش فردوسیؔ شاعر نے ایک بادشاہ کی خاطر قصیدہ لکھا تھا اور ہمارا رکھشا چلانے والے فردوسی نے ہم جیسے غریب مزدوروں کے لئے قصے، کہانیاں اور گیت لکھے۔‘‘
آنسوئوں سے اُس شخصی کی کُھر دُری داڈھی تر ہوگئی۔ ’’ہمارے فردوسیؔ کو ہم پہ ناز تھا۔ اُس کا ماننا تھا کہ ایک محنت کش مزدور ہی مُلک کی تقدیر کو بنا سکتا ہے‘‘۔ سسکیاں لیتے ہوئے وہ شخص خاموش ہوا۔
اُس شخص نے گویا میرے اِدراک کا دریچہ وا کیا۔ مجھے یوں لگا جیسے کلّی کے لمس سے ہوا کے ہونٹوں میں شہد بھر گیا ہے۔ جیسے شب کے ماتھے پر چاند نے جھومر ٹکا دیا اور میرے قلم نے مُدت بعد ایک سنیپ شاٹ “Snap Short” رقم کیا۔!
���
آزاد کالونی پیٹھ کانہامہ ماگام،موبائل نمبر؛9906534724

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?