پونچھ//تاجر ایسوسی ایشن قلعہ مارکٹ پونچھ کے تاجروں نے صدر راجیوٹنڈن کی قیادت میں گائوں منگناڑ کے ریڈ زون میں پہنچ کر وہاں کے لوگوں میں راشن کٹس اور دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کی۔اس دوران ان کے ہمراہ سابق صدر بیوپار منڈل پونچھ ستیش ساسن، سکھوندر سنگھ سُکھا اور دیگر تاجران موجود تھے جنہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے علاقہ کے لوگوں میں اشیاٗ ضروریہ تقسیم کی۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ جس قدر بھی لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منگناڑ گائوں میں بہت سے افراد کرونا مثبت پائے جانے کے بعد اپنے گھروں میں ہی زیر علاج ہیں ان لوگوں کو راشن اور دیگر اشیاء کی قلت نہ ہو اس لئے تاجر ایسوسی ایش قلعہ مارکٹ نے فیصلہ کیا کہ ان لوگوں میں یہ اشیاء تقسیم کی جائیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگر ان کو کسی طرح کی بھی کوئی پریشانی ہو تو وہ ان سے رابطہ کریں وہ کوشش کریں گے کہ ان کی اس پریشانی کا فوری حل نکل آئے۔مقامی لوگوں نے تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔