پونچھ//غیر سرکاری تنظیم پریتم سپرچول ٹرسٹ نے محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن (آیوش)کے اشتراک سے کووڈ کے دوران لوگوں کو قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات فراہم کرنے کیلئے طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کے تقریبا 120 افراد قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے نوڈل آفیسر کوڈ 19 ڈاکٹر خلیق انجم نے کہا کہ ڈائریکٹر آیوش موہن سنگھ کی ہدایت پر مختلف تنظیموں کے اشتراک سے ان کا محکمہ جگہ جگہ کیمپ لگا کرقوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کر رہا تھا تاکہ کویڈ 19 سے لڑنے کے لئے لوگوں کو تیار کیا جا سکے۔ اس دوران ڈاکٹر راکیش شرما ، ڈاکٹر منظور اور دیگر ایوش ڈاکٹر نے ویکسین کی اہمیت اور انسانیت کو اس کے طویل مدتی فائدے کے بارے میں تحریک انگیز لیکچر دیا۔ پریتم ٹرسٹ کی جانب سے اس دوران حاضرین میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ پریتم ٹرسٹ نے ایک غریب لڑکی مونیکا کشیپ کی شادی کے لئے مالی اعانت بھی فراہم کی۔ یہ تیسری لڑکی کی شادی ہے جس کو پریتم ٹرسٹ نے دو مہینوں میں کروایا ہے۔ اختتامی تقریر میں پروفیسر جگبیر سنگھ صدر پریتم ٹرسٹ نے اس تقسیم کیمپ کے لئے محکمہ آیوش اور سول انتظامیہ کا ہر طرح کی مدد کے لئے شکریہ ادا کیا۔