ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع کے معروف تعلیمی ادارہ اسلامیہ فریدیہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ میں یتیم فاونڈیشن ،ادبی و ثقافتی مرکز ،سون ملڑار و فریدیہ ماڈل سکول کے باہمی اشتراک سے ایک نعتیہ پروگرام و اسلامی تاریخ پر کویز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جبکہ ضلع کے نامور ادیب و شاعر مشتاق فریدی کی لکھی کتاب ’کلیات نعت و مناقب‘ کی رسم رونمائی کی گئی۔ وادی چناب کے مشہور ادیب، شاعر و قلمکار سعداللہ شاد فرید آبادی کی صدارت میں منعقد پروقار تقریب میں شوکت حیات ضلع صدر یتیم فاو¿نڈیشن ،مصنف مشتاق فریدی ،پرنسپل فریدیہ ماڈل سکول محمد شریف بلوان ،مفتی جاوید ،پرنسپل گرلز ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ نازیہ منشی ،نور الحسن عالم دین ،پروفیسر اختر حسین آخون نے شرکت کی۔ خطبہ استقبالیہ میں سینئر صحافی نصیر احمد کھوڑا نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔پروگرام کے پہلے حصّے میں سیرت و تاریخ اسلام کے موضوع پر کوئز مقابلہ ہوا جس میں فریدیہ ماڈل ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ اور ڈگری کالج کے طلاب نے حصّہ لیا۔ دوسرے حصّے میں نعت خوانی وآخری حصّے میں ’کلّیات نعت و مناقب ‘کتاب کی رسم رونمائی کی گئی۔اس موقع پر مقررین نے قرآن و احادیث کے مطابق اپنی عملی زندگی گذار نے پر زور دیتے ہوئے یتیم فاو¿نڈیشن کی کارکردگی و ادبی حلقوں کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ ا±نہوں نے کہا کہ یتیم فاو¿نڈیشن ایک فلاحی اِداراہ ہے جس کے تحت بیواو¿ں ،یتیموں و سماج کے پسماندہ طبقہ کو مالی معاونت کی جاتی ہے اور یتیم بچّوں کی شادی کے لئے ا±ن کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے اس ادارہ کو اپنا ہر ممکن تعاون دینے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام میں نعت خوانی و کوئز مقابلہ میں شرکت کرنے والے طلاب کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔اس دوران نظامت کے فرائض نصیر احمد کھوڑا نے انجام دیئے۔