سرینگر//کورونامخالف ویکسین کے بارے میں فرانس کے جس وائرولاجسٹنے پیشن گوئی کی ہے ،اس کو سراسر غلط اور افواہ قراردیتے ہوئے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کووڈ مخالف ویکسین بالکل محفوظ ہے اور لوگوں کو اس سلسلے میں پھیلائی جارہی افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے ۔کووڈ مخالف ویکسین کے بار ے میں گزشتہ ہفتے سے ایک پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ مخالف ویکسین لینے والے تما م افراد دو برسوں تک مر جائیں گے ۔ اس پیغام کو فرانس کے وائرولاجسٹ اور ڈبلیو ایچ او کے سابق عہدیدار سے منسوب کیا گیا ہے جنہوںنے ویکسین کے بارے میں بتایا کہ ویکسین سے جو اینٹی باڈیز بن جائیں گے وہ دھیرے دھیرے ختم ہوجائیں گے جس کی وجہ سے ایسے افراد کی قوت مدافعت ختم ہوجائے گی جس سے انسان کی موت ہونے کا قومی امکان ہے ۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور جس ویکسین کے بارے میں یہ تحقیق کی گئی ہے وہ کووڈ ویکسین نہیں ہے اس ویکسین سے لوگ محفوظ ہوجائیں گے اور یہ کوروناوائرس کی نئی ویرینٹ سے مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے پیغامات سے لوگوںمیں خوف وہراس پھیل جاتا ہے اور لوگ ویکسین لینے کے سلسلے میں تذبذب کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ کوروناوائرس کے خلاف اس لڑائی میں ویکسین ایک اہم آلہ ہے اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لیا ہے ،ان کو بھی چاہئے کہ وہ فوری ٹیکہ لگوائیں ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ فرانس کے وائرولاجسٹ سے جو بات منسوب کی گئی ہے انہوںنے ایسا کچھ بھی نہیں کہا ہے ۔انہوں نے کہاتاہم نوبل انعام یافتہ نے بڑے پیمانے پر کووڈ – 19 ویکسینیشن کی وجہ سے اینٹی باڈی پر انحصار بڑھنے اور مختلف حالتوں کے بارے میں خدشات ظاہر کئے ہیں۔ڈاکٹرنثار نے کہا کہ اینٹی باڈی پر منحصر اضافہ (ADE) ایک ایسا رجحان ہے جس میں وائرس سے متعلق مخصوص مائپنڈوں میں وائرس کے داخلے میں اضافہ ہوتا ہے اور کچھ معاملات میں وائرس کی نقل تیار کردی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکوڈ 19 ویکسین کی نشوونما کے دوران ADE کے ممکنہ مسئلے کو پہلے ہی حل کیا جا چکا ہے ڈاک صدر کا مزید کہنا ہے کہ انسانی جسم میں جب وائرس کی نقل پیدا ہوتی ہے تو مختلف حالتیں پیدا ہوتی ہیں جتنا زیادہ وائرس پھیلتا ہے اتنا ہی اس میں بدلاؤ آتا ہے۔انہوں نے کہا ویکسین وائرس کی منتقلی کو محدود کرتی ہے اور نئے تغیرات اور مختلف حالتوں کے ظہور کو روکتی ہے۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے اپنے آپ کو اور اپنے عزیز و اقارب کو محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین لینا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ دورمیں اس وباء کو روکنے کیلئے ویکسین ہی اہم وصیلہ ہے ۔ انہوںنے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کی غلط افواہیں اور ویکسین کے خلاف غلط پروپگنڈا کرنے والے کے خلاف کاررائی کریں۔