منجاکوٹ //منجاکوٹ میں ایس ڈی پی او ذاکر شاہین مرزا نے تاجروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرکے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران انہوںنے آئے روز رونما ہورہے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیشتر حادثات غلط پارکنگ کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پارکنگ کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے مقامی تاجروں کو تعاون کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر کہیں بھی غلط گاڑی پارک نہ کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاںنہ ہو۔ انہوں نے منشیات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیںکسی بھی حال میںمعاف نہیں کیاجائے گا۔ ذاکر شاہین نے کہا کہ بہتر معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ صفائی ستھرائی اور دیگر برائیوں کی روک تھام کے لئے متحدہ کوششیںکی جائیں اور نئی نسل کو ایک اچھا ماحول فراہم کیاجائے ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او اقبا ل چودھری بھی موجود تھے ۔