یواین آئی
ماسکو// روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ایران کے علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ طور پر قتل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی رہنما کی شہادت پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔قبل ازیں روسی دارالحکمت ماسکو میں روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہم خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ خود مختار ممالک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات قابل مذمت ہیں۔