ادہم پور //نیشنل پنتھرز پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابقہ ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے علیحدگی پسند لیڈروں کی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے ان لیڈران کی سیکورٹی واپس لینے کا وعدہ کیا تھا جس کو پلوامہ فدائین حملے کے بعد پورا کیا گیا ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے سندھ آبی معاہدے کو توڑے جانے کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے پاکستان کیساتھ نمٹنے کیلئے مثبت قدم اٹھائے ہیں ۔پارٹی کے ضلع دفتر ادہم پور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علیحدگی پسند لیڈران کیخلاف درج کیسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کیسوں کی دوبارہ سے سماعت شروع کی جائے ۔