علاقائی خواہشات کااحترام اورمساوی ترقی یقینی بناناپی ڈی پی کا ہدف : مدنی

 جموں //لوگوں کو راحت پہنچانا پی ڈی پی کا اعلیٰ ایجنڈا رہا ہے اور پارٹی نے روز اول سے ہی ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کی خوشحالی اور امن یقینی بنانے کے لئے تام اہم اقدام اُٹھائے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے آج یہاں گورو نابھا داس ہال میں ورکروںاور عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کے بانی مفتی محمد سعید نے  پی ڈی پی کاقیام ریاست کو بد ترین حالات سے باہر نکالنے اور انہیں وہ حق دلانے کیلئے جسکے لئے وہ دہایوں سے منتظر تھے،کے لئے عمل میں لایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی سعید نے اپنی 6 دہائیوں کے سیاسی تجربہ کا استعمال کرکے پی ڈی پی کی ایک کامیاب بنیاد ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ پی ڈی پی کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ ریاستی عوام کو رشورت خوری، کنبہ پروری سے نجات مل گئی ہے اور اب وہ امن و استحکام کے گواہ بن گئے ہیں۔مدنی نے مزید کہا کہ جب پی ڈی پی نے 2002۔انتخابات کے بعد پہلی بار سرکار تشکیل دی تو ریاست میں انتظامی اور سیاسی طور پر ایک بڑا بدلائو آیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی واحد ایک ایسی پارٹی ہے کہ ریاست کے تمام تینوں خطے متحد ہیں اور مساوی ترقی اور علاقائی خواہشات پورے کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی موجودہ سرکار اُسی راہ پر گامزن ہے جو مفتی محمد سعید نے دکھائی تھی اور جموں اور کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی موجودہ سرکار کو عوام دست سرکار بنانے میں پیش پیش ہے۔انہوں نے کہا ریاست میں امن و استحکام کو یقیننی بنانے کے لئیپی ڈی پی ریاست کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنناے کی متمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نوجوانوں کو بااختیار بنانے، جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے اور انتظامیہ کو جواب دہ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔اجلاس کا اہتمام  پارٹی کے جموں اربن کے صدر راجندر منہاس نے کیا تھا۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری وید مہاجن، دھمن بھسین، صدو خواتین ونگ وجے ڈوگرہ، نائب چئیر مینبوشن لعل ڈوگرہ، پارٹی کے کسان سیل کے صدر ست پال چاڑک، امریک سنگھ رین،ٹھاکور فلیل سنگھ ،سرجیت کور، پونیت جموال، نریندر رینہ، ای پئیٹر ،جسمیت کور، بلبیر سنگھ،یوتھ نائب صدر ویریندر سنگھ سونو، سنیل بھٹ، پرویز وفا،راجندر چب،امت گپتا، و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔