جموں//عآپ جموں و کشمیر جموں کی ایک میٹنگ پارٹی کے صدردفترچھنی ہمت میںکلدیپ کمار رائو کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس دوران جموں و کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورت حال زیر غور لائی گئی اور قومی سطح پر جمہوری اداروں کو درپیش خطرے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب بھارت کے سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کوئی فرد واحد یا تنظیم نہیں بلکہ ملک کی پانچ ریاستوں ایم پی ، چھتیس گڑھ،ہریانہ، راجستھان،اور گوا کے وزراء اعلیٰ خلاف ورزی کر رہے ہیںاور پدماوت کے معاملے میں کارنی سینا کے غنڈے کھلے عام لوٹ مار کررہے ہیں جنہیں بی جے پی کے وزراء اعلیٰ اور اعلیٰ افسروں کی بھر پور حمایت حاصل ہے جس کے نتیجہ میں ان ریاستون میں سرکاری اور نجی املاک کو بہت نقصان ہوا ہے۔بعد ازاں میٹنگ میں بااتفاق رائے سے ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں درگیش پاتھک کو ریاست جموں و کشمیر کے لئے پاربھاری مقرر کرنے کے لئے آپ ہائی کمانڈ کا شکریہ ادا کیا گیاتاکہ ریاست میں پارٹی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جاسکے اور رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے موثر ء قدم اٹھائے جاسکیں۔ میٹنگ میں رام سنگھ چوہان،فاروق احمد بانڈے،چوہدری پون،گرجیت سنگھ،رام پال کھجوریہ ،ہرپریت سنگھ،رمن شرما،پرویندر سنگھ،سدرشن سنگھ جموال،ورن بھگت،آر ایس سودن،اور دیگران موجود تھے۔