کشتواڑ//گاندھی جینتی کے موقعہ پر ضلع لیگل سروس اتھارٹی نے آزادی کے مہا اتسو کے موقعہ پر ضلع کورٹ کمپلیکس میں پروگرام کا اہتمام کیا۔جبکہ ریلی بھی نکالی گئی ۔چیرمین ضلع لیگل سروس اتھارٹی وائی پی کوتوال کی زیرنگرانی ریلی کا اہتمام کورٹ کمپلیکس سے ہائر سکینڈری سکول تک کیا گیا جس میں سکولی بچوں کے ساتھ ساتھ سی جی ایم کشتواڑ وائی پی شرما ،سیکریٹری ضلع لیگل سروس اتھارٹی عمران وانی، مہاجیبن منصف مجسٹریٹ ، وکلا، میونسپلکمیٹی کے ملازمین ،کورٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر لوگوں کو صفائی رکھنے کے بارے میں بھی بیان کیا گیا۔
ضلع لیگل سروس اتھارٹی نے ریلی کا اہتمام کیا
