جموں//جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کی شام بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک پاکستانی در انداز کو گولیوں سے زخمی کرکے گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ سانبہ میں گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں بی ایس ایف اہلکاروں نے پانچ مئی کو بین الاقوامی سرحد پر ایک در انداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پرگذشتہ شام ایک پاکستانی باشندے کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد کے اس طرف داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔