ضلع رام بن میں سڑک حادثہ،19سالہ ڈرائیور کی موقع پر موت،2زخمی

سرینگر//ضلع رام بن کے رام سو علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گذشتہ شام ایک لوڈ کیریئر مکرکوٹ۔نیل لنک روڑ پر سڑک سے لڑھک کر ایک کھائی میں جاگرا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں لوڈ کیریئر کے ڈرائیور19سالہ شکیل احمد ولد عبد الرشید گجر ساکن پرنوٹ رام بن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نذیر احمد ولد عبد السبحان شیخ اور شبیر احمد ولد نظام لدین ساکنان نیل کے طور ہوئی ہے اور دونوں کی حالت مستحکم ہے۔