ضلع راجوری میں ٹریکٹر گڑھے میں گرنے سے2از جان

سرینگر//ضلع راجوری کے چلاس گاوں میں ایک ٹریکٹر ایک گہرے گڑھے میں جاگرنے سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ شام دیر گئے پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں ٹریکٹر کا ڈرائیور محمد الطاف ولد محمد ابراہیم ساکن جتورا اور خادم حسین ولد محمد عبد اللہ ساکن چلاس اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب ٹریکٹر ایک گہرے گڑھے کے اندر جاگرا۔