عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر / / صفا کدل سرینگر میں تجارتی عمارت میں آتشزدگی کے دوران دو شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ صفا کدل سرینگر میں ہفتہ رات دیر گئے آگ کی ایک واردات رونما ہوئی ۔ آگ رات 10بجے کے قریب نمودارہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے علاقے میں پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان پہنچ چکاتھا جس میں ایک میڈیکل اسٹور تھا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے نتیجے میں کمرشل عمارت خاکستر ہوئی جبکہ آگ بجھانے کے دوران دو شہری معمولی زخمی ہوئے اور دونوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت فاروق احمد وانی ولد محمد اشرف وانی ساکن نورشاہ کالونی سعدپورہ اور قیصر احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن شاہ ہمدان کالونی عیدگاہ کے طور پر ہوئی۔