سرینگر//شوپیاں کے فوجی اہلکار شاکر منظور کو جمعرات کے روز 416روز بعدسپردخاک کیا گیا۔اس سلسلے میں وہاں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںجی او سی وکٹر فورس میجر جنرل ریشم بالی دیگر فوجی حکام اور سیول انتظا میہ کے افسران نے ان کی میت پر پھولوں کے ہار نچھارو کیے اور انہیں خرا ج عقید ت پیش کیا۔ 2 اگست 2020کو ٹریٹوریل آرمی کی 162 بٹالین سے وابستہ شاکر منظور ساکن ہرمین نامی ایک اہلکار لاپتہ ہوا تھا۔شاکر منظور کومشتبہ جنگجو ئوں نے گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK22B-3960سمیت اغوا کرکے کار کو کولگام ضلع کے نیہامہ علاقے میں نذر آتش کر دیا تھا۔ وہ عید منانے کیلئے گھر آیا ہوا تھا۔ شاکر کو ڈھونڈ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور 7 گست 2020 کو تلاشی آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں نے لندورہ گا ئوں میں مغویہ اہلکار کے خون آلود کپڑے بھی ایک باغ سے برآمد کئے تھے۔ بدھ کوکولگام کے محمد پورہ علاقہ میں بی ایس این ایل ٹاور کے نزدیک شاکر منظورکی لاش برآ مد کی گئی۔416روز بعد فوجی اعزاز کے ساتھ اسے اپنے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کیا گیا۔اس ضمن میں وہاں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںجی او سی وکٹر فورس میجر جنرل ریشم بالی، کمانڈر12سیکٹر بریگیڈر این ایس گری وال، کمانڈر 2سیکٹر بریگیڈر اے ایس پونیدر اور دیگر حکام اور سیول انتظا میہ کے افسران موجود تھے، جنہوںنے ان کی میت پر پھولوں کے ہار نچھارو کیے اور خرا ج عقید ت پیش کیا۔سی این ایس