شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں پر اسرار دھماکہ، لڑکی از جان، ماں شدید زخمی

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں جمعرات کو ایک پر اسرار دھماکے میں ایک 19سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی49سالہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب ماں بیٹی اپنے گھر کے باہر کسی کام میں مشغول تھیں۔
ذرائع کے مطابق سارا بیگم زوجہ غلام احمد راتھر اور اس کی بیٹی گلنازہ بانو شارہ کوٹ ویلگام میں گھر کے باہر ایک بیگ میں رکھی سبزیاں سکھا رہی تھیں جس کے دوران ایک زو دار دھماکے سے دونوں بری طرح زخمی ہوئیں۔ 
دونوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں بیٹی د م توڑ بیٹھی جبکہ ماں کو سرینگر منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ماں بیٹی نے گذشتہ روز جنگل سے کوئی جنگلی سبزی گھر لائی تھی جو بیگ میں تھی۔بظاہر لگتا ہے کہ اُنہوں نے سبزی کے ساتھ ساتھ کوئی شل بھی گھر لائی تھی جس پھٹ پڑی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔