سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس بات کی اطلاع پولیس نے جمعہ کی شام ایک ٹویٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ آرائی وارہ پورہ سوپور میں شروع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل فورسز نے وارہ پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں فورسز آپریشن جاری ہے۔