جموں// نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کہا کہ ادب کو ہماری زندگی میں ایک قریبی اہمیت حاصل ہے اور یہ ہم میں جاذبیت اور انسانی اقدار پیدا کرتا ہے ۔نائب وزیراعلیٰ آج یہاں وکرم سنگھ ساہی کے ہندی شعری مجموعہ’’ من درپن ‘‘کی رسم رونمائی انجام دینے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔کلچر ل اکیڈیمی کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں سینئر لیڈر ممتا سنگھ کے علاوہ کافی تعداد میں ادیب اور عام لوگ موجود تھے۔اس موقعہ پر نائب وزیرا علیٰ نے متعلقہ ادیب کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی تصنیف میں موجودہ دور کے سماج اور زندگی کے حقائق کی صحیح ترجمانی کی ہے ۔اس سے پہلے ڈاکٹر سیما شرما نے’’ من درپن‘‘ کتاب کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔