منڈی//منڈی میں آل انڈیا سنی یوتھ ونگ کا ایک اجلاس ونگ کے تحصیل صدر عبدالغنی پٹھان کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ ریاست جموں کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں شراب پر مکمل پابندی عائد کرے ۔پٹھان نے کہا کہ دور حاضر میں ریاست کا مستقبل یعنی نوجوان نشہ خوری کی لت میں مبتلا ہو چکا ہے جسے بچانا ہر انسان کا فرض ہے۔انہوںنے کہا کہ اس مبارک ماہ کے احترام میں ریاست سے اس لعنت کو ختم کیا جائے، نوجوان شراب کے نشہ کے عادی ہو چکے ہیں ،کو دینی تعلیم حاصل کرنی چاہیے اور ان تمام حرام کاموں سے پرہیز کرنا چاہیے جن سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو۔ پٹھان نے کہا کہ مبارک ماہ کے احترام میں ایسی دیگر تمام برائیوں کے سد باب کے لئے سماج کے ذی شعور لوگوں کو اپنا کردار بخوبی نبھانا چاہیے۔اس موقعہ پر تسنیم ہمدانی، عادل ہمدانی، مولوی فاروق مدنی، طارق پٹھان، محمد دین نجار اور صابر چک بھی موجو دتھے ۔