رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر نے این ایچ ۔1 اے سے ناشری سے جواہر ٹنل کے چار لیننگ پروجیکٹ اور ریلوئیز پر عوامی بہبود کے مراکز منتقل کرنے پر محکمہ مال کے آفیسروں ،انجینئروں اور کنسٹریکشن کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس موہن لعل ،اے ڈی سی انگریز سنگھ رانا ،پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئروں ۔ٹی ایل ایم ڈی۔II اودھمپور اور ایفقان،ارکان ریلوے،نویُگ،رامکی، ایچ سی سی ،گیمن انڈیا،این ایچ اے آئی کے علاوہ دیگر آفیسروں نے شرکت کی۔ڈی سی نے اس کام پرمامور کمپنیوں کو یقین دلایا کہ قومی شاہراہ پر تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔اُنہوں نے کمپنیوں کو ہدایت دی کہ چار لیننف کرنے کی وجہ سے جو آبی ذرائع متاثر ہوئے ہیں اُنہیں فوری طور سے بحال کیا جائے۔ اُنہوں نے کنسٹریکشن کمپنیوں سے مقامی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار مہیا کرنے کی تلقین کی۔میٹنگ میں موقعہ پر ہی کئی مدعے حل کئے گئے ۔اُنہوں نے زمین کے کٹائو کی وجہ سے غیر محفوظ ہوئے ٹائوروںپر پروٹکشن باندھ بنانے کے لئے کہا۔اُنہوں نے اس شاہراہ پر آمد و رفت برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدام کرنے کی بھی ہدایت دی۔