راجوری // معروف زیارت شاہدرہ شریف میں ہر سال کی طرح امسال بھی عرس مبارک منایا جارہا ہے جس میں علماء کرام کے خطاب سمیت نعتیہ مقابلے بھی کرائے جائیں گے ۔ ناظم اعلیٰ اوقاف اسلامیہ راجوری الحاج عبدالقیوم ڈار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تیس ستمبر اور یکم اکتوبر کو روحانی بزرگ باباغلام شاہ بادشاہ ؒکاعرس شاہدرہ شریف میں منایا جارہا ہے جہاں پر ریاست و بیرون ریاست سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند حاضری دینے پہنچتے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ اس بار بھی علماء کرام کے خلاف سمیت مختلف مدارس سے آئے ہوئے بچوں کے درمیان نعتیہ مقابلہ منعقد کرایا جائے جبکہ دوران شب خطمات ومعظمات کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔