راجوری //سی آر پی ایف اہلکار نے راجوری ضلع میں خون کا وقت پر عطیہ کر کے کینسر کی مرض میں مبتلا ایک شخص کی جان بچائی ۔میڈیکل کالج راجوری میں داخل مذکورہ مریض کو خون کی اشد ضرورت تھی جبکہ اس سلسلہ میں سی آر پی ایف کے راجوری کیمپ میں اطلاع موصول ہونے کیساتھ ہی ایک اہلکار نے خون عطیہ کر کے مریض کی جان بچالی ہے ۔سی آر پی ایف کے ایک آفیسر نے بتایا کہ خون کی ضرورت کے سلسلہ میں فون کال موصول ہونے کے بعد گنیش کمار نامی ایک سی آر پی ایف اہلکار نے میڈیکل کالج راجوری پہنچ کر خون کا عطیہ کیا ۔انہوں نے مذکور ہ مریض کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سی آر پی ایف ضرورت پڑنے پر مزید خون بھی مریض کو مہیا کر نے کی کوشش کرئے گی ۔