سیکورٹی فورسز نے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گاﺅں قصبہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک پرانے ٹھکانے سے اے کے 56 ویپن 01، اے کے 56 میگزین 01 اے کے کی گولیاں 30 راو¿نڈ،4 چینی پستول – 02، پستول میگزین – 01 ،برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر گاﺅں قصبہ میں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم کو تلاشی کارروائی کے دوران ایک پرانے ٹھکانے کا پتہ چلا ۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ایک ٹھکانے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے قصبہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر ایک سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔اندازہ لگایا جا رہ اہے کہ جنگجوو¿ں کی طرف سے اسلحہ کی بڑی سانحہ کے لئے چھپایا گیا تھا۔اس دوران مقامی پولیس تھانہ پونچھ میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔