عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف ایچ جی کی ہدایت پر، سی ڈی اور جموں وکشمیر ایس ڈی آر ایف و سیول ڈیفنس نے آپسی اشتراک سے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دومانہ میں ڈپٹی کنٹرولر سیول کی نگرانی میں پانچ روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا ۔اس تربیتی پروگرام میں شرکاء کیساتھ ساتھ 110طلباء شرکت کررہے ہیں ۔تربیت سول ڈیفنس کی جانب سے دی جائے گی۔اس تربیتی پروگرام کے دوران ابتدائی طبی امداد، روک تھام، انتظام اور کنٹرول کے علم پر ماہرین،آگ بجھانا، سانپ کا کاٹا، دم گھٹنا اور زندگی بچانے والی دیگر بنیادی تکنیک اورقدرتی/انسانی آفت کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی جائے گی ۔