جموں //سیول ڈیفنس جموں کی جانب سے مہیش پور ،بخشی نگر میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ڈی جی پی ہو م گارڈ /سیول ڈیفنس وی کے سنگھ اور ایس ڈی آر ایف جموں وکشمیر کے انچارج منیر احمد خان کی ہدایت پر منعقدکئے گئے اس بیداری پروگرام کے دوران عام لوگوں کو کسی بھی حادثے یہ قدرتی آفت کے دوران ابتدائی علاج معالجہ ،آگ پر قابو پانے کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔اس سیول ڈیفنس بیداری پروگرام میں100سے زائد معززین کے علا وہ سکولی طلبا ء نے بھی شرکت کی ۔پروگرام کے دوران ،پروگرام ڈائریکٹر پلوی سنگھ نے منشیات کے مضر اثرات پر لیکچر دیا جبکہ ڈی ایس پی انیتا پوار ،پرمجیت کمار اور ٹھا کر رنجیت سنگھ نے سیول ڈیفنس کے سلسلہ میں شرکاء کو بیدار کیا ۔