سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل پولیس فورسز کے جوانوں کے لئے ایئر کورئیر سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوںسے چھٹی پر جا رہے ہیں یا اپنی ڈیوٹیوں میں شامل ہونے جا رہے ہیں ۔وزارت داخلہ کی نوٹیفکیشن کے مطابق ، ایئر کورئیر خدمات کو رواں سال یکم ستمبر سے 31 مارچ 2022 تک7 ماہ کیلئے منظوری مل گئی ہے۔خیال رہے مرکزی وزارت داخلہ کی منظوری نہ ملنے کے باعث سی آرپی ایف اہلکاروں کیلئے یہ ایئرکورئیرسروس معطل کی گئی تھی۔بارڈر سیکورٹی فورس ، جو اس سہولت کیلئے ایک رابطہ کار ایجنسی ہے ، نے ایئر انڈیا کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ’’ درخواست کی جاتی ہے کہ ملک کے شمال مشرق اور جموں وکشمیر سیکٹرز کے تمام منظور شدہ راستوں پرمقررہ دنوں اور وقت کے مطابق 16 ستمبر2021 سے ایئر کورئیر سروس دوبارہ شروع کی جائے‘‘۔ ایک تصدیق برائے مہربانی موجودہ ہیڈکوارٹر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق 14فروری2019کوپلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں40فورسزاہلکاروںکے جاں بحق ہونے کے بعدسینٹرل آرمدفورسزاہلکاروں کو نقل وحمل کیلئے ہوائی سروس فراہم کرنے کافیصلہ لیاگیا تھا۔