پونچھ//ضلع پونچھ کے گاﺅں سلوتری پر واقع آستان عالیہ حضرت سید مظفر حسین شاہ ؒپر تین روزہ سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران عقیدتمندوں کی جانب سے تین روز تک مسلسل ذکرو اذکار ،ختمات اور محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں علمائے کرام نے شان اولیاءاللہ کے عنوان سے خطاب کئے جبکہ نعت خواں حضرات نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔آخری روز بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی اور اپنے مرشد کے وسیلہ سے خدا وند کریم سے دعائیں کیں۔اس موقعہ پر انتظامیہ کمیٹی آستان عالیہ کی جانب سے عقیدتمندوں کے لئے تمام تر سہولیات مہیا رکھی گئی تھیں ۔ تین روزہ عرس کے اختتام روز بھی ذکر اذکار کی محفلیں سجائی گئیںاور پوری دنیا میں امن و امان کی دعائیں کی گئی ۔