جموں//ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ کئی سیاسی شکصیات کے علاوہ ریاستی انتظامیہ کے متعدد اعلیی افسران نے ملاقات کی جس دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گور نر سے ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیرحکیم یٰسین ،عبدالغنی کوہلی۔دلدان نمگیال،صوبائی کمشنر جموں ۔ڈپٹی میئر جموں کے علاوہ آل انڈیا جاٹ مہا سبھا وفد قابل ذکر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر حکیم محمد یاسین نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے ریاست میں عملائی جارہی مختلف سماجی و اقتصادی بہبود کی سکیموں سے متعلق امور پر گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے موصوف کو عوامی بہبودی کے لئے کام کرتے رہنے کی تلقین کی۔اس دوران سابق وزیر عبدالغنی کوہلی نے بھی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے کالا کوٹ کی ترقی اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔گورنر نے موصوف کو اپنے علاقہ کی ترقی اور عوامی بہبود کے لئے کام کرتے رہنے کی تلقین کی۔ادھرسابق ایم ایل اے نوبرا دلدان نمگیال نے گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے لداخ خطہ میں کلسٹر یونیورسٹی کے قیام پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سخت سردی کے ایام میں نوبرا کے عوام کو درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے موصوف کو عوامی بہبودی کے لئے کام کرتے رہنے کی تلقین کی۔دریں اثناء صوبائی کمشنر جموں سنجیو روما نیگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے یوم جمہوریہ تقریبات کے انعقاد کے لئے کئے گئے انتظامات اور دیگر انتظامی امورکے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔ادھرجموں میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئر پورنیما شرما نے گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے ریاست میں شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات منعقد کرانے پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں عوامی خدمات کی بہتری کے لئے زیر عمل اقدامات اور جے ایم سی کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔شہری بلدیاتی اداروں کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر نے موصوفہ سے تلقین کی کہ وہ عوامی معاملات کا بروقت نپٹارہ کر کے اپنے حد اختیار والے علاقے میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنائیں۔اس دوران آل انڈیا جاٹ مہا سبھا کے ایک وفد نے چودھری منموہن سنگھ کی قیادت میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد نے1947 , 1965 اور1971 کے بے گھر کنبوں کے لئے وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت باقی ماندہ معاوضہ کی واگذاری، کسٹوڈین اراضی کے مالکانہ حقوق، بیکورڈ ایریا لسٹ میں سرحد کے نزدیک8 کلو میٹرکے دائرے میں رہنے والے لوگوں کو لانے، سرحد پار شیلنگ کے معاملات میں معاوضہ میں اضافے، نیم فوجی دستوں میں سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کے لئے خصوصی بھرتی مہم اور دیگر بہبودی ضروریات سے متعلق گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے جائیز مطالبات پر کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ادھرمیجر جنرل شرد کپور جی او سی 26 انفنٹری ڈویژن نے آج یہان راج بھو ن میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے حد اختیار میں آنے والے علاقوں کی مجموعی سلامتی صورتحال کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔انہوں نے گورنر کو یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اس موقعہ پر جی او سی اور گورنر نے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر سرحد پار کی دراندازی سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر علاقے کی مجموعی سلامتی منظرنامے سے جڑے معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔