نوشہرہ//نوشہرہ کے قلعہ درہال کے لوگوں نے ہائی سکول لڑوکاکا درجہ نہ بڑھانے پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر سڑک بند کردی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت نے حال ہی میں ریاست بھر میں کئی سکولوں کادرجہ بڑھایاہے تاہم ہائی سکول لڑوکا کا درجہ نہیں بڑھایاگیا۔ ان کاکہناتھاکہ اس سکول کادرجہ بڑھاکر اسے ہائر اسکینڈری سکول بنایاجائے۔ انہوں نے انتباہ دیاکہ اگر پندرہ دنوں کے اندراندر یہ مطالبہ پورا نہیں ہواتو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔