جموں/ /خزانہ، تعلیم ، محنت و روزگار کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں طالبات کو بہتر سہولیات بہم کرائی جانی چاہئیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے بااختیار بن سکیں۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کنال روڑ میں سالانہ دِن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات دستیاب کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ممبر قانون ساز اسمبلی ست شرما ، ناظم تعلیم جموں راکیش کمار سرنگل کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے طلاب میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم رول ادا کریں۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ محنت کر کے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے لئے ایک مقام بنائیں۔اپنے خطبے میں ایم ایل اے ست شرما نے تعلیم ، کھیل کود او ردیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات کی حصولیابیوں کے لئے ان کی ستائش کی۔انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومتیں خواتین کو باا ختیار بنانے کے لئے پُر عزم ہے ۔اس سے پہلے طالبات نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا۔