سپیکر نے بٹھنڈی میں ترقیاتی کام کا افتتاح کیا

   جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کویندر گپتا نے بھٹھنڈی سڑک کا افتتاح کیا جس پر 4 کروڑ روپے کی لاگت سے میکڈم بچھایا گیا ہے ۔ محکمہ تعمیراتِ عامہ کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر نے متعلقہ حکام کو علاقے میں تمام جاری تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی تلقین کی ۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بٹولی اور بھندی واٹر سپلائی سکیموں کیلئے 36 کروڑ روپے کا مفصل پروجیکٹ رپورٹ مرتب کیا گیا ہے اور مرکزی حکومت کو منظوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سکیموں کی تعمیر و تکمیل سے بٹولی اور بھٹھنڈی کے ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور ہو گی ۔ مقامی لوگوں کی مانگ کے ردِ عمل میں سپیکر نے کہا کہ وہ لوگوں کے جائیز مسائل و مانگوں سے بخوبی واقف ہیں اور ریاست کے تینوں خطوں کو بنیادی سہولیت بہم رکھنے کیلئے حکومت کوشاں ہے ۔ اس سے قبل سپیکر نے اسمبلی کے لائیبریری ہال کا بھی معائینہ کیا ۔ سپیکر کے ہمراہ قانون ساز ست پال شرما ، سیکرٹری اسمبلی ایم آر سنگھ اور متعلقہ محکموں کے ماہرین کی ٹیم کے علاوہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران بھی تھے ۔ کویندر گپتا نے اسمبلی ریکارڈ کی ڈیجٹلائیزیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لائیبریری میں دستیاب تمام ریفرنسز، ایوان کی کارروائی بشمول بجٹ تقاریر ، قرار دادیں ، ترامیم اور دیگر اطلاعات ویب سائٹ پر دستیاب رہنی چاہئیے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اس پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت دی ۔