اقوام متحدہ// جنوبی سوڈان میں گزشتہ چند مہینوں میں سیلاب سے آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ ملک میں غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ میں انسانی امور کے رابطہ کاری کے دفتر نے ایک بیان میں دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مئی سے اب تک تقریباً 8,35,000 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک میں غذائی تحفظ خطرے سے دوچار ہونے کی وجہ سے ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔
بیان کے مطابق گزشتہ 11 مہینوں میں جنوبی سوڈان میں انسانی ہمدردی کے اداروں نے 6,19,000 لوگوں کو کھانا کھلایا، تقریباً 4,77,000 لوگوں کو ہنگامی پانی، صفائی اور حفظان صحت سے متعلق ریلیف تقسیم کیا اور 2,27,000 لوگوں کو صحت کی خدمات فراہم کیں۔