یواین آئی
خرطوم// سوڈان میں ایک گھر پر ہونے والے ڈرون حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون حملہ سوڈان کے شہر العبید میں ایک گھر پر ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 8 بچوں سمیت 13 افراد شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے یہ حملہ فوج کے زیر کنٹرول علاقے میں کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔